دومسافرطیارے آپس میں ٹکرانےسےبال بال بچ گئے

ہاٹ لائن نیوز : لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے،اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے ۔
ویڈیو شیئر کرنے والے طیارے کے سپوٹر کا کہنا تھا کہ فلائٹ کنٹرول کے تجربے میں ایسی ہدایت پہلے کبھی نہیں سنی گئی، جب ایئر ٹریفک کنٹرولر نے سٹاپ سٹاپ سٹاپ کا نعرہ لگانا شروع کیا۔
واقعے کے بعد جب رن وے کلیئر ہوا تو پرائیویٹ جیٹ نے رخ موڑنا شروع کردیا۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ایک بیان میں کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے فلائٹ 563 کو اس وقت روکا جب دوسرا طیارہ رن وے سے ٹیک آف کر رہا تھا۔









