پاکستانیوں کے ازبکستان جانے پر پابندی کا اعلان

0
165
پاکستانیوں کے ازبکستان جانے پر پابندی کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : ازبکستان میں پاکستانیوں کے کام پر جانے پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کیمطابق بیورو آف امیگریشن اینڈاوورسیز ایمپلائمنٹ نےازبکستان میں ملازمت کےخواہش مند پاکستانیوں کےکام پرعارضی پابندی عائدکردی ہے۔

یہ فیصلہ وزارت خارجہ کی جانب سے موصول ہونے والی ان رپورٹس کے بعد کیا گیا کہ ازبکستان میں مقیم پاکستانی ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور کام کے نامساعد حالات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں ملک بھر کے تمام محافظ دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ازبکستان میں مزید کارکنوں کے ‘پروٹیکٹرز کو فوری طور پر روک دیں۔

Leave a reply