پنجاب پولیس کا اہلکار جعلی ویزےپر کینیڈا جاتےہوئےگرفتار

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنیوالے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے ملزم محمد عثمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے بین الاقوامی پرواز کے ذریعے کینیڈا جانے کی کوشش کی۔ اس کے پاس جعلی ویزا تھا۔
ملزم پنجاب پولیس کا ملازم ہے اور ویمن انکلیو گوجرانوالہ میں بطور کانسٹیبل تعینات ہے، ملزم کو ایجنٹ کی شناخت اور مزید قانونی کارروائی کیلیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔









