پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا تک رسائی مل گئی

0
195
پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا تک رسائی مل گئی

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو انٹرنیٹ صارفین کی براؤزنگ ہسٹری اور ڈیٹا تک رسائی دی گئی ہے۔

پی ٹی اے نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کر دی ہے اور سروس کمپنیوں کو ڈیٹا سروسز کے کلاس لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق وی پی این سروس پرووائیڈرز کو مقامی طور پر کلاس لائسنس کے ذریعے رجسٹر کیا جائیگا اور اسکے ذریعے سروس پرووائیڈرز کی مانیٹرنگ اور ریگولیشن کی جا سکے گی۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کو سائبر حملوں کی نشاندہی اور ٹریک کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ پی ٹی اے کو صارف کے ڈیٹا، براؤزنگ ہسٹری تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔

Leave a reply