
ہاٹ لائن نیوز : امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے مشہور امریکی فوڈ کمپنی فریٹو-لے سے کہا ہے کہ وہ اپنی “کلاسک آلو کے چپس” واپس منگوائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ چپس میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو شدید الرجک ری ایکشن کا باعث بن سکتے ہیں لیکن یہ اجزاء لیبل پر درج نہیں ہیں۔
فریٹو لےکمپنی نے لیس چپس کے پیکٹوں میں دودھ کے اثرات دریافت کیے جو اس کے لیبل پر درج نہیں تھے ۔
رپورٹ کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے خبردار کیا کہ اگر آپکو دودھ سے الرجی ہے اور چپس کھا رہے ہیں تو آپ کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔









