ڈیرے سے فرار ہونے والے شیر کو سیکیورٹی گارڈ نے گولی مار کر ہلاک کردیا

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں واقع شالیمار ہاؤسنگ سکیم میں خیمے سے شیر نکل آیا، شیر کو سکیم کے گارڈز نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
کیمپ سے باہر آنے والا شیر دھاڑتا ہوا بھاگتا رہا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگوں نے 15 ایمرجنسی پولیس کو بھی اطلاع دی۔
شالیمار سکیم میں علی عدنان نامی شہری نے اپنے ڈیرے پر شیر کو رکھا، اس سے پہلے کہ شیر کسی پر حملہ کرتا، سکیم کے گارڈز نے صورتحال کا نوٹس لیا اور مزید وقت ضائع کیے بغیر شیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔









