“بلیو سورڈ 2023” کا آغاز

0
77

بیجنگ : (ہاٹ لائن نیوز) چین اور سعودی عرب اپنی دوسری مشترکہ بحری مشقیں اگلے ماہ منعقد کریں گے، بیجنگ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ چین مشرق وسطیٰ کی طاقت کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کر رہا ہے۔

بیجنگ نے کہا کہ یہ مشقیں جن کا نام “بلیو سورڈ 2023” ہے، اکتوبر میں چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں منعقد کی جائیں گی ، وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ “یہ مشترکہ تربیت بیرون ملک بحری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں، اسنائپر حکمت عملی پر مشقوں، کشتی چلانے، ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اور مشترکہ ریسکیو پر مرکوز ہے”۔

یہ مشقیں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب بیجنگ ریاض کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کر رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔ اس سال چین نے ایک معاہدہ کیا تھا جس میں سعودی عرب اور ایران تعلقات بحال کرنے اور اپنے اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر رضامند ہوئے ہیں ۔

Leave a reply