سعودی عرب: کراچی کے 3 شہری ممنوعہ اشیاء لے جانے پر گرفتار

0
150
سعودی عرب: کراچی کے 3 شہری ممنوعہ اشیاء لے جانے پر گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : کراچی سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانیوالے 3 افراد کو ممنوعہ اشیاء لے جانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارےکیمطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 عمرہ زائرین سعودی جیل میں قید ہیں جنہیں ممنوعہ سامان لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے اہل خانہ نے شکایت درج کرائی ہے کہ ٹریول ایجنٹ نے انہیں جاتے وقت منشیات دی، منشیات اسمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنٹ مفرور ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ٹریول ایجنٹ کے خلاف ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a reply