
ہاٹ لائن نیوز : یشمیرا جان شبیر جان اور فریدہ شبیر کی بیٹی ہیں۔ وہ ایک شوبز گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور اس لیے ہمیشہ اس شعبے میں اپنی قسمت آزمانا چاہتی تھیں۔
یشمیرا جان حال ہی میں اپنی زندگی کے ایک نئے دور میں داخل ہوئیں جب ان کی شادی ہوئی۔ ان کی شادی کی تقریب بہت شاندار تھی جس میں عزیز و اقارب، رشتہ داروں ، دوستوں کیساتھ ساتھ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔
یشمیرا جان نےاب ایک اعلان کرکے سبکو چونکادیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اب اداکاری کوچھوڑرہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے شوہر سے وعدہ کیا ہے اور غیرختم ہونے پر انھوں نے انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔









