میلے میں بھگدڑ مچنے سے 30 بچے ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : نائیجیریا کے شہر عبادان میں بشورون اسلامک ہائی سکول کے میلے میں بھگدڑ کے نتیجے میں 30 سے زائد بچے ہلاک ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نائجیریا کے شہر عبادان میں بشورون اسلامک اسکول کے میلے میں بھگدڑ مچنے سے 30 سے زائد بچے ہلاک ہو گئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اویو اسٹیٹ پولیس کے ترجمان اڈیوالے اوسیفسو نے کہا کہ متاثرین کی صحیح تعداد کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
حکام نے بتایا کہ جنوب مغربی نائجیریا کی ریاست اویو میں ایک تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 30 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان ڈوٹن اویلیسا نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کے تفصیلی بیان کے بعد تعداد بڑھ سکتی ہے۔ صورتحال جاننے کے لیے رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی صحیح تعداد کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔









