فرانس میں خوفناک طوفان، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ

0
165
فرانس میں خوفناک طوفان، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ

ہاٹ لائن نیوز : افریقہ میں فرانسیسی جزیرے میوٹ میں صدی کے بدترین طوفان چیڈو نے ہر طرف تباہی مچادی ہے۔ یہ طوفان بحر ہند کے جزیرے میوٹ سے ٹکرایا۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ فرانس میں خوفناک طوفان میں ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

طوفان نے ساحلی شہر موزمبیق میں سڑکوں پر پانی بھر دیا، بجلی کے کھمبے گر گئے ، طوفان زمبابوے اور ملاوی کی طرف مڑ گیا۔

فرانسیسی حکام نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان ‘چیڈو’ کیوجہ سے ہونے والا نقصان تباہ کن تھا، جس میں سینکڑوں یا ہزاروں افراد کے ہلاک ہونیکا خدشہ ہے۔

Leave a reply