روسی میزائل ڈیزائن کرنے والے سائنسدان کی لاش مل گئی

0
188
روسی میزائل ڈیزائن کرنے والے سائنسدان کی لاش مل گئی

ہاٹ لائن نیوز : روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے معاون اور روس کیلیے میزائل تیار کرنیوالے سائنسدان کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میخائل شاٹسکی ایک روسی کمپنی کے ڈپٹی جنرل ڈیزائنر اور سافٹ ویئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔ یہ کمپنی روس کے لیے ایسے میزائل بناتی ہے جو اسوقت یوکرین کیخلاف استعمال ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میخائل شاٹسکی کو کریملن سے 8 میل دور ماسکو کے قریب ایک پارک میں نامعلوم حملہ آور نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

میخائل شاٹسکی ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی تھے اور یوکرین پر حملے کے لیے استعمال ہونیوالے روسی کروز میزائل کو بہتر بنانے پر کام کرتے تھے۔

Leave a reply