
سردیوں کے موسم میں بالوں کوٹوٹنے اور خشک ہونے سے بچانے کے لیے انکی خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں کچھ موثر گھریلو علاج ہیں۔
ناریل کے تیل کو ہلکا سا گرم کر کے بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح سےلگائیں۔ اسے 1-2 گھنٹے کیلیے چھوڑ دیں اور پھر ہلکے شیمپو سے دھو لیں۔یہ بالوں کو نمی بخشتا ہے اور انکو نرم اور ہموار بناتا ہے۔
زیتون کا تیل اور شہد کو مکس کریں اور بالوں پر لگائیں اور 30 منٹ بعد دھو لیں۔ یہ ماسک بالوں کو مضبوط کرتا ہے اور خشکی کو کم کرتا ہے۔









