پیسے نہ دینے پر بدبخت بیٹے کےہاتھوں باپ قتل

ہاٹ لائن نیوز : جڑانوالہ میں بیٹے نے معمولی جھگڑے پر باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
تھانہ سوڈالہ کے علاقہ جڑانوالہ میں بدقسمت بیٹے نے پیسے نہ دینے پر باپ نذیر احمد کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم علی شان موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایس پی جڑانوالہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔








