پاسپورٹ آفس حکام کا شہریوں سے 25 ملین وصول کرنیکا انکشاف

0
312
پاسپورٹ آفس حکام کا شہریوں سے 25 ملین وصول کرنیکا انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : گجرات پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیجانب سے مبینہ طور پر 9 ہزار سے زائد وصول کرنے کے بعد پورا عملہ تبدیل کر دیا گیا۔

ایک شہری کیجانب سے درج کرائی گئی شکایت کیمطابق گجرات پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے 9 ہزار سے زائد درخواست گزاروں سے مبینہ طور پر 25 ملین وصول کیے ہیں۔

متعلقہ شہری کی شکایت کے بعد وفاقی وزارت داخلہ اور وفاقی محتسب سے درخواست کی گئی ہے کہ گجرات پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیجانب سے مبینہ اوور چارجنگ کی تحقیقات شروع کی جائیں۔

شکایت کنندہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر حیات پر سرکاری طور پر مقرر کردہ فیس سے زائد وصول کرنیکا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلکار نے غیر قانونی طور پر روپے جمع کیے تھے۔

وفاقی حکومت نے شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گجرات کے علاقائی پاسپورٹ آفس کے عملے کو تبدیل کر دیا۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند ہفتے قبل لاہور پاسپورٹ آفس میں کرپشن پر افسران کو معطل کردیا تھا۔

Leave a reply