نو مئی کے واقعے کی مذمت کیوں نہیں کرتے ؟ رہنما مسلم لیگ ن

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو مخلصانہ معافی مانگنے کی پیشکش کی ہے، تحریک انصاف نے مذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے لیکن مذاکرات کا پیغام نہیں دیا۔ وہ 9 مئی کے واقعے کی مذمت کیوں نہیں کرتے، کیوں نہیں کہتےکہ، ان سے غلطی ہوئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف سے حتمی کال سے قبل رابطہ کیا گیا، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو رہا کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 9 مئی کو جن کی تنصیبات اور گھروں پر حملہ ہوا، انہوں نے دل سے معافی مانگنے کی پیشکش کی ہے، پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعے کی مذمت کیوں نہیں کرتی، پی ٹی آئی کیوں نہیں کہتی کہ ان سے غلطی ہوئی۔









