
ہاٹ لائن نیوز : انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر ٹرائل ریلز متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کے لیے اپنے آئیڈیاز کو جانچنا اور مواد پر ابتدائی فیڈ بیک حاصل کرنا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ریلز کو ان اکاؤنٹس کیساتھ شیئر کر سکیں گے جو انکے فالورز نہیں ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی ریلز کے لیے ایک وسیع پلیٹ فارم حاصل کر سکتے ہیں اور پھر اسے اپنے پیروکاروں کو پوسٹ کر سکتے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو انسٹاگرام پروفیشنل اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی، فی الحال کچھ عام صارفین کو بھی اس فیچر تک رسائی حاصل ہے لیکن یہ فیچر کو ٹیسٹ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
آزمائشی ریلز ابتدائی طور پر غیر پیروکاروں کو دکھائی جائیں گی، جس سے صارفین کو مواد کے نئے آئیڈیاز اور کارکردگی کو جانچنے کا موقع ملے گا۔









