عمران خان کیخلاف کس صوبے میں سب سے زیادہ کیسز ؟

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کیخلاف ملک بھرمیں درج مقدمات کی تعداد 186 ہوگئی، جسکی مکمل تفصیلات وزارت داخلہ اوراسلام آبادپولیس کی الگ الگ رپورٹس میں سامنےآئی ہیں۔
مقدمات کی تفصیلات کیمطابق پنجاب میں 99، جبکہ خیبرپختونخوا میں 2، اسلام آباد میں 74 مقدمات درج ہیں جب کہ ایف آئی اے کے پاس 7 اور نیب میں 3 مقدمات زیر التوا ہیں۔
اسکے علاوہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی کے بانی کی سزا کیخلاف اپیل بھی زیر التوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف اکتوبر، نومبر،دسمبر میں ہونیوالے احتجاج کےتناظرمیں مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔









