دولہانےمریم اور نواز شریف کی تصویروالاہارپہن لیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پرستار امجد خوشی خوشی پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی اور وزیر اعلیٰ پنجاب بی بی مریم نواز کی تصاویر سے مزین ہار پہن کر اپنی دلہن کولینےپہنچ گئے۔
محمد اجمل نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انکونواز شریف اور مریم نواز سے بہت پیار ہے، اسی لیے وہ انکی تصویروں والا ہار پہنا کر دلہن کے گھر بارات لے کر گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور میری شادی کے موقع پر اس اقدام کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ ملک کے نوجوان مریم نواز اور مسلم لیگ ن کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں اور انکی حمایت کرتے ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ آپکی دلہن نے اسطرح ہار میں تصویریں لگانے پر اعتراض نہیں کیا؟ تو انکا کہنا تھا کہ انکی دلہن بھی مسلم لیگ ن اور مریم نواز کی بہت بڑی مداح ہے اور وہ انکے اس اقدام کو دیکھ کر بہت خوش ہیں۔









