کےالیکٹرک نےریلوے کی بجلی منقطع کردی

ہاٹ لائن نیوز : کے الیکٹرک نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے کالونی کی مختلف تنصیبات کی بجلی کاٹ دی۔
پاکستان ریلوے کے 31 کنکشنز پر 43 کروڑ روپےکا بل واجب الادا ہے، بقایا جات کیوجہ سے پاکستان ریلوے کو بجلی کی فراہمی جاری رکھناممکن نہیں۔
پاکستان ریلوے کو بلوں کی ادائیگی کی یاددہانی کراتےہوئےمتعددنوٹسزجاری کیے گئے، حکام نے کئی بار ادائیگی کی یقین دہانی کرائی لیکن تاحال ادائیگی نہیں ہوسکی، پاکستان ریلوےبجلی کی بحالی کیلیےواجبات فوری اداکرے۔









