اسلام آباداحتجاج ؛ پی ٹی آئی کےگلے کی ہڈی بن گیا

0
184
اسلام آباداحتجاج ؛ پی ٹی آئی کےگلے کی ہڈی بن گیا

ہاٹ لائن نیوز :اسلام آباد کا احتجاج پی ٹی آئی کے گلے کی ہڈی بن گیا، قیادت کو کارکنوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا، رہنما اپنےاپنےعلاقوں سے بھاگنے لگے۔

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی باتیں سامنے آگئیں، اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ ہم اپنے علاقوں میں نہیں جاسکتے، کارکنوں کے غصے سے کیسے نمٹا جائے، گنڈا پور راستہ بتائیں؟

ارکان اسمبلی نے کہا کہ کارکن پوچھتے ہیں آپ لوگ کہاں تھے؟ جن کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا وہ معاوضے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ارکان کے سوالات پر وزیراعلیٰ گنڈا پور بھی پریشان ہو گئے۔

اسکے علاوہ احتجاج کی ناکامی سے پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئےہیں۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کیجانب سے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونیکے اعلان کے بعد صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کور کمیٹی سے استعفیٰ دیدیاہے۔

Leave a reply