ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث مریضہ کے پیٹ میں تولیہ رہ گیا

0
176
ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث مریضہ کے پیٹ میں تولیہ رہ گیا

ہاٹ لائن نیوز : یہ واقعہ بھارتی ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں ایک حاملہ خاتون ڈلیوری کے لیے ضلع کچمان کے سرکاری اسپتال میں داخل ہوئی۔

3 ماہ قبل خاتون نے آپریشن کے ذریعے بچے کو جنم دیا تھا تاہم آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث خاتون کے پیٹ میں تولیہ رہ گیا تھا۔

خاتون کے پیٹ پر آنے والے ٹانکے وقت کے ساتھ ساتھ ٹھیک ہوتے گئے لیکن خاتون پیٹ میں درد کی شکایت کرتی رہی جس کے لیے اس نے سرکاری اور نجی اسپتالوں سے علاج کروایا لیکن درد کم نہ ہوا۔

تاہم ڈاکٹر کے مشورے پر اس کا سی ٹی سکین کرایا گیا جس میں پیٹ میں ٹیومر جیسی چیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا، جس پر خاتون کے اہل خانہ اسے جودھ پور کے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں کو ایک چھوٹا سرجیکل تولیہ ملا۔ یہ آنتوں کے درمیان پھنس گیا تھا جسے ڈاکٹروں نے نکال دیا۔

کامیاب سرجری کے بعد خاتون کے اہل خانہ نے معاملہ عدالت میں لیجانے کا فیصلہ کیا اور راجستھان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

Leave a reply