تاریخ میں کوئی انقلاب کل جتنی تیزی سے نہیں بھاگا ، عظمیٰ بخاری

0
172
تاریخ میں کوئی انقلاب کل جتنی تیزی سے نہیں بھاگا ، عظمیٰ بخاری

ہاٹ لائن نیوز : وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خاتون خانہ بشریٰ بی بی 3 دن سڑکوں پر رہی، غریب مزدوروں کو چھوڑ کر باجی خود ہی بھاگ گئیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے عوام پی ٹی آئی کی کسی احتجاج کی کال پر باہر نہیں آئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے احتجاج کی کال مسترد کرنے پر عوام کاشکریہ بھی ادا کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں میڈیا نے عوام کو سچ دکھایا، دنیا کی تاریخ میں اتنی جلدی کوئی نہیں بھاگا، خاتون خانہ بشریٰ بی بی 3 دن سڑکوں پر احتجاج کرتی رہیں، پی ٹی آئی کارکن کھڑے رہے لیکن باجی خودبھاگ نکلیں ،تعویزوں کی بنیاد پرسیاسی عورت نہیں بن سکتیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو گزشتہ روز ورکرز کیجانب سےمارا پیٹا گیا ۔

Leave a reply