پی ٹی آئی کی جانب ہلاکتوں کا پروپیگینڈا بے نقاب

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر احتجاج کے دوران ہلاکتوں کا پروپیگینڈا پولی کلینک ہسپتال نے بے نقاب کردیا۔
وفاقی دارالحکومت کے ہسپتال پولی کلینک نے وضاحتی بیان میں زخمی اور ہلاکتوں کے پروپیگینڈے کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، گولیوں اور گریینڈ سے ہسپتال میں لائی گئی لاشوں کے حوالے سے سوشل میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہیں، میڈیا پر گردش کرنے والی اس ہسپتال سے متعلق ایسی غیر مصدقہ خبروں کو جعلی سمجھا جائے۔









