اماراتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مختلف جرائم میں 5 ہزار 292 پاکستانی قید ہیں۔
ان میں سے 2470 پاکستانی منشیات کے جرائم میں قید ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 1771 پاکستانی شہری مختلف جرائم میں جیلوں میں ہیں جبکہ 704 پاکستانی چوری کے جرائم میں قید ہیں۔
دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 52 پاکستانی غیر قانونی طور پر متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے پر جیلوں میں بند ہیں، 171 غیر قانونی طور پر قیام اور 69 سمگلنگ کے جرم میں قید ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق 147 پاکستانی شہری قتل، 36 فراڈ، 32 کرنسی تبدیل کرنے، 21 اغوا اور 53 جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں قید ہیں۔









