عزت بچانے کے لیے گھر خالی کرنے ہوں گے

1
85

بھارت: ( ہاٹ لائن نیوز) بھارت کی ریاست ہریانہ کےعلاقے گروگرام میں مسلمانوں کے اکثریتی آبادی والے علاقے میں دھمکی آمیز پوسٹرز سامنے آئے ہیں ، جن میں مسلمانوں کو گھر خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گروگرام کے سیکٹر69 اے میں دھمکی آمیز پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔

پوسٹرز میں لکھا ہوا ہے کہ ’کچی آبادی میں رہنے والے افراد اپنے گھروں کو 28 اگست تک خالی کردیں ورنہ انکو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

پوسٹرز میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اگر اپنی عزت بچانا چاہتے ہیں تو پھر 2 دن میں اپنے گھر خالی کریں۔‘

دھمکی آمیر پوسٹرز سے متعلق معلوم ہوتے ہی پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اسسٹنٹ پولیس کمشنز نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہم نے پوسٹرز کو ہٹا کر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

سینئر پولیس افسر کے مطابق وہاں موجود کچھ کچی آبادیاں غیرقانونی ہیں ، چند روز اس علاقے میں ہندو مسلم فسادات نے شدت اختیارکی تھی، ایک مسجد پر حملہ ہوا تھا جس سے مسجد اور امام بھی شہید ہو گئے تھے ۔

1 comment

Leave a reply