صرف ایک پاؤں کا جوتاچرانےوالاانوکھاچورپکڑاگیا

0
219
صرف ایک پاؤں کا جوتاچرانےوالاانوکھاچورپکڑاگیا

ہاٹ لائن نیوز : جاپان میں پولیس نے ایک کنڈرگارٹن اسکول سے بچوں کے جوتے چرانے والے چور کا سراغ لگایا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چور نے جوتوں کا ایک جوڑا نہیں بلکہ صرف ایک جوتا چوری کیا۔ اہلکاروں نے خفیہ کیمرے لگا کر چور کو ٹریس کرنے کی کوشش کی تو ان کی ہنسی چھوٹ گئی۔

جاپان کے مینیچی شمبن اخبار نے اطلاع دی ہے کہ 11 نومبر کی رات فوکوکا پریفیکچر میں گوشو کوڈومین کنڈرگارٹن کے تفتیش کاروں نے ایک چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی۔

چور کوئی اور نہیں بلکہ چار ٹانگوں والا حیوان تھا۔ دیوار کے پیچھے سے ایک نیولا نمودار ہوا اور منہ میں جوتا ڈال کر بھاگ نکلا۔ جب تفتیش کاروں نے تعاقب کیا تو معلوم ہوا کہ نیولے نے بچوں کو جنم دیا ہے اور شاید موسم سرما کی شدت کے پیش نظر بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے جوتے جمع کیے جا رہے تھے۔

Leave a reply