پاکستان اور محبت میں سب کچھ جائز ہے، عدالت

0
318
پاکستان اور محبت میں سب کچھ جائز ہے، عدالت

ہاٹ لائن نیوز : سندھ ہائی کورٹ میں مزار قائد کے سامنے کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جمشید ٹاؤن کے پلاٹ نمبر 201 پر غیر قانونی پلازہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ یہ تعمیر مزار قائد کے تقدس کے خلاف ہے جبکہ اس میں بکنگ کے اشتہارات بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اشتہارات شائع کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ وکیل نے کہا کہ اگر عام شہری سمجھتا ہے کہ اشتہار جاری ہوا ہے تو معاملات قانونی ہونگے۔

جسٹس ظفر راجپوت نے کہا کہ پاکستان کے حالات میں کیا آپ صرف اشتہارات پر یقین کر سکتے ہیں؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پاکستان اور محبت میں سب کچھ جائزہے۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

Leave a reply