باپ نے بیٹی کا گلا کاٹ کر پڑوسی پر الزام لگا دیا

0
201
باپ نے بیٹی کا گلا کاٹ کر پڑوسی پر الزام لگا دیا

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے زمین کے تنازع پر پڑوسی کو پھنسانے کے لیے اپنی ہی بیٹی کو قتل کر دیا اور اس کا الزام پڑوسی پر لگا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق واقعہ ضلع کشی نگر میں پیش آیا جہاں ملزم نے چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی 16 سالہ بیٹی کا گلا کاٹ دیا۔

پولیس کیمطابق جے نارائن کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ یکم نومبر کو پیش آیا جب جے نارائن کا خاندان پوجا کے لیے دوسرے شہر گیا ہوا تھا۔ گھر میں صرف باپ بیٹی موجود تھے۔ .

بعد میں پولیس کو اطلاع دی گئی اور جے نارائن نے اپنے پڑوسی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بیٹی کو بچاتے ہوئے اس کے ہاتھ پر بھی چوٹ آئی۔

پولیس کیمطابق ملزم کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے پڑوسی پر جھوٹا الزام لگایا تھا کیونکہ دونوں کے درمیان زمین کا کچھ تنازعہ تھا۔

Leave a reply