آئینی بنچ نے 18 مقدمات کی سماعت مکمل کر لی، 15 مقدمات خارج

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے 18 مقدمات کی سماعت مکمل کی اور 15 مقدمات کو بے بنیاد قانونی چارہ جوئی پر خارج کر دیا جبکہ 3 کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ اپی ڈی ایم حکومت کی قانون سازی کے خلاف درخواستوں کو خارج کر دیا، درخواست گزاروں پر 20,20,ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے پہلے روز 18 مقدمات کی سماعت کی۔آئینی بنچ نے 18 مقدمات میں سے ایک درجن سے زائد درخواستوں کو خارج کر دیا۔








