کوریا کے مشہور اداکار گھر میں مردہ پائے گئے

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی کوریا کے اداکار اور ماڈل سونگ جے رم اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔
کوریائی میڈیا کے مطابق ان کی لاش منگل 12 نومبر کو ان کے اپارٹمنٹ سے ملی تھی۔ کورین حکام کے مطابق سونگ جے ریم کے گھر سے دو صفحات پر مشتمل الوداعی خط (سوسائٹی نوٹ) بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس سٹیشن کے اہلکاروں نے تصدیق کی کہ 39 سالہ سونگ جے رم کی موت میں ملوث ہونے یا مجرمانہ سرگرمی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ پولیس نے اداکار کی خودکشی کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کیں تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس حوالے سے آنجہانی اداکار کے دوستوں اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔









