صلح کے لیے بلائی گئی پنچایت میں جھگڑے : ایک شخص جاں بحق

0
195
صلح کے لیے بلائی گئی پنچایت میں جھگڑے : ایک شخص جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : گجر پورہ میں معمولی جھگڑے کے بعد صلح کے لیے بلائی گئی پنچایت میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جبران، بختیار اور صدام خان نامی ملزمان کی 4 روز قبل گجر پورہ میں مقتول صدام مغل اور اس کے بھائی قیصر سے لڑائی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق مقامی معززین کی درخواست پر فریقین امن کے لیے چائنہ سکیم میں اکٹھے ہوئے۔

پولیس کیمطابق ملزمان نےمقتول کےگھر پرفائرنگ بھی کی تھی، مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a reply