ایکس نے وزیر اعظم کے پیغام پرکمیونٹی نوٹ لگادیا

0
171
ایکس نے وزیر اعظم کے پیغام پرکمیونٹی نوٹ لگادیا

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر بننے پر مبارکباد دینے کے لیے ایکس پلیٹ فارم پر پیغام جاری کیا تو ایکس نے کمیونٹی نوٹ لگادیا۔

میڈیا رپورٹ کیمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں ایکس پلیٹ فارم کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم شریف نے پلیٹ فارم تک رسائی کے لیے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا استعمال کیا۔

جب شہباز شریف نے ایکس اکاؤنٹ پر ٹرمپ کیلیے پوسٹ لکھی تو ایکس کے کمیونٹی نوٹ میں انکشاف ہوا کہ وزیر اعظم شریف نے ٹرمپ کو مبارکباد دینے کے لیے ایکس تک رسائی کیلیے وی پی این کا استعمال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ پاک امریکا شراکت داری کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

Leave a reply