لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کے ضمنی الیکشن لڑنے کا تحریری حکم جاری کر دیا

0
43

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی سمیت دیگر فریقین کو ضمنی الیکشن میں اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس شاہد بلال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا, فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ اپیل کنندہ پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف اعتراضات ثابت نہیں کرسکا، درست حقائق نہیں بتا سکا جس کی بنیاد پر سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،عدالتیں جمہوریت اور بنیادی حقوق کی گارڈین ہیں، اعلی عدالت کے فیصلے میں جمہوریت کے پرنسپل اور ریٹرننگ افسر کی ڈیوٹی بتائی گئی ہے۔

اپیل کنندہ نے پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف خلاف جائیدادوں سمیت متعلق درست حقائق نا بتانا کا اعتراض کیا تھا، پرویز الہی کے وکیل نے کہا کہ جنرل الیکشن میں بھی ایسے ہی اعتراضات عائد ہوئے، سپریم کورٹ نے پرویز الہی کو جنرل الیکشن الیکشن لڑنے کی اجازت دی، پرویز الہی تاحال جیل میں ہے تمام جائیدادوں کا ریکارڈ قانون کے مطابق فراہم کردیا گیا ہے۔

Leave a reply