وطن واپس آنے والے پاکستانی کوالالمپور ایئرپورٹ پرپھنس گئے

ہاٹ لائن نیوز : غیرملکی ایئرلائنز سے وطن آنیوالے پاکستانی کوالالمپور ایئرپورٹ پرپھنسے ہوئےہیں،5روز گزرجانے کےباوجود پرواز کی روانگی نہیں ہوسکی۔
ذرائع کیمطابق باٹک ایئرکی پرواز او ڈی 1310 نےکوالالمپور سے لاہور آناتھا، 350 سے زائد پاکستانوں کو وطن پہنچنا تھا، ان مسافروں میں خواتین،بچے اور کمزور افرادبھی شامل ہیں۔
ایک مسافر کے مطابق ایئرلائن کے پاس پرواز کے لیے طیارہ دستیاب نہیں، تین روز قبل طیارے کا بندوبست کیا گیا تھا لیکن پرواز کے وقت اس کا انجن خراب ہوگیا۔
مسافروں نے اپیل کی ہے کہ کئی دنوں سے پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔









