اسلام آباد: حالیہ بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم ہلاک

0
199
اسلام آباد: حالیہ بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کے تھانہ سنبل کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس ٹیم ملزمان کو بازیابی کیلیے لے جارہی تھی کہ گولڑا موڑ کے قریب ملزمان نے اچانک پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔

پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی وجہ سے محفوظ رہے۔ تاہم ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست سلیمان شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کیمطابق ملزم کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ سلیمان حالیہ بینک ڈکیتیوں میں ملوث تھا۔

Leave a reply