جادوئی پھل جو نیند کی گولیوں سے زیادہ جلدی سلاتا ہے

0
154
جادوئی پھل جو نیند کی گولیوں سے زیادہ جلدی سلاتا ہے

ہاٹ لائن نیوز : آج انسان گہری نیند کو یقینی بنانے کے لیے کیا کرتا ہے؟ بہت سے مسائل انسان کو ٹھیک سے جینے یا سونے نہیں دیتے۔ وہ اچھی اور پرسکون نیند کے لیے گولیاں بھی کھاتا ہے لیکن اس سے کچھ خاص حاصل نہیں ہوتا۔

نیند کے بارے میں معروف مغربی ماہر ڈاکٹر مائیکل بروس نے کہا ہے کہ کیلا کھانے سے اچھی اور پرسکون نیند آتی ہے۔

کیلےمیں میگنیشیم پایاجاتا ہے جوجسم کو سکون دیتاہے اور اچھی نیند کی راہ بھی ہموار کرتاہے۔ میگنیشیم کی بنیاد پرکیلے کو قدرتی نیند کی گولی کہہ سکتےہیں۔ یہ ایک اہم قدرتی نیندلانےوالا جزو ہے۔

ڈاکٹر بروس کا کہنا ہے کہ پر سکون نیند کو یقینی بنانے کے لیے تھوڑا سا دہی کھانا بھی مددگار ہے۔ جن لوگوں میں کیلشیم کی کمی ہو انہیں چاہیے کہ وہ دہی کھائیں جو نسبتاً گاڑھا اور کریمی ہو۔ ۔

Leave a reply