
ہاٹ لائن نیوز : سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں مڈل ٹیمپل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے پہلے شخص ہیں جو مڈل ٹیمپل میں بینچرمنتخب ہوئے ہیں۔
قاضی فائز عیسیٰ نے اسی عظیم قانونی درسگاہ سے قانون کی تعلیم حاصل کی اور ان کے والد قاضی عیسیٰ بھی مڈل ٹیمپل سے فارغ التحصیل تھے جبکہ قاضی فائز عیسیٰ نے بھی 42 سال قبل قانون کی تعلیم یہاں سے مکمل کی ۔
سپریم کورٹ حکام کے مطابق سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو رواں سال مئی میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
قاضی فائز عیسیٰ نے مڈل ٹیمپل انتظامیہ کو آگاہ کردیاتھا کہ وہ 25 اکتوبر کو ریٹائرمنٹ کےبعدشرکت کرسکتے ہیں جس پر انکے اعزاز میں تقریب کی تاریخ 29 اکتوبر مقررکی گئی ہے، اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔
ایک ایسے موقع پر جب قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل میں بینچر کے طور پر شامل کیا گیا ہے، تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس کے خلاف ادارے کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔









