سڑک پر پھسلن کےباعث بس حادثہ، 5 افراد جانبحق

0
153
سڑک پر پھسلن کےباعث بس حادثہ، 5 افراد جانبحق

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں بس سڑک پر پھسلن کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کیمطابق گلگت سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس بارش اور پھسلن کے باعث ہزارہ موٹر وے پر الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے تاہم زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا۔

Leave a reply