
ہاٹ لائن نیوز : نو منتخب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس آج ہوگا، اہم انتظامی فیصلے متوقع ہیں جب کہ جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
فل کورٹ اجلاس سپریم کورٹ میں ہوگا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی فل کورٹ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں تمام دستیاب ججز شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم انتظامی فیصلے متوقع ہیں، اس کے علاوہ فل کورٹ اجلاس میں عدالتی اصلاحات پر بھی غور کیا جائیگا۔









