
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ممبئی میں ایک تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے اسٹیج پر گر گئیں۔
جمعہ کو ممبئی کے مشہور رائل اوپیرا ہاؤس میں ودیا بالن اپنی نئی فلم ‘بھول بھولیاں 3’ کے گانے ‘امی جے تومار’ پر ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اسٹیج پر ڈانس کر رہی تھیں کہ اچانک ودیا بالن اسٹیج پر ڈانس کرتےہوئےگرگئیں تھیں۔ تاہم اداکارہ نے خود کو بہت مہارت سے سنبھالا اور ڈانس جاری رکھا۔
اداکارہ کو سپورٹ کرنے کے لیے مادھوری ڈکشٹ نے بھی ان کی طرف رقص کیا، جس سے ناظرین کو ڈانس پرفارمنس میں کوئی جھٹکا محسوس نہیں ہوا۔ ودیا کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کو دیکھ کر، مداح ان کی تعریف کیے بغیرنہیں رہ سکے۔








