
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ کاجول اکثر بھارتی پاپرازیوں سے ناراض نظر آتی ہیں۔ فوٹوگرافروں کیساتھ اسکے نامناسب رویے پر اسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بدتمیز کہا جا رہا ہے۔
اب کاجول دیوگن نے لوگوں کی اس تنقید کا جواب دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کیمطابق ایک حالیہ انٹرویو میں کاجول نے کہا کہ وہ ان شخصیات میں سے نہیں ہیں جو ہربار اپنامثبت چہرہ پیش کرتی ہیں اورنہ ہی مجھ سےایسی توقع کی جانی چاہیے۔
پچاس سالہ کاجول نے حالیہ تنقید کا جواب دیتےہوئے کہا کہ میں دوسروں کیلیے خود کو تبدیل نہیں کروں گی اور نہ ہی اس کیلیے معافی مانگوں گی۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اچھے یا برے دن ہر انسان سے گزرتا ہے، میں بھی نارمل انسان ہوں، مجھے غصہ آتا ہے، مجھ سے یہ امید نہ رکھیں۔








