
ہاٹ لائن نیوز : ورزش ہر کسی کی صحت کے لیے اچھی ہے اور یہ عادت ٹائپ ٹو ذیابیطس جیسی بیماریوں سے بھی بچا سکتی ہے۔
یہ بات اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ 30 منٹ کی ایروبک ورزش سے بھی خون میں گلوکوز کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے جبکہ انسولین کی حساسیت میں بہتری آتی ہے۔ اس تحقیق میں 20سے 35 سال کی عمرکے 32 افرادکوشامل کیاگیا۔
ان میں سے زیادہ تر افراد ذیابیطس سے پاک تھے اور کوئی دوائی استعمال نہیں کرتے تھے۔ ان سب کے گلوکوز ٹیسٹ کرائے گئے اور پھر ہلکی سی جاگنگ کرنے کی ہدایت کی۔ 24 گھنٹے کی ورزش کے بعد ان کا دوبارہ گلوکوز ٹیسٹ کیا گیا جبکہ انسولین کی سطح بھی چیک کی گئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ 30 منٹ کی ایروبک ورزش فوری طور پر خون میں گلوکوز کی سطح کو بہتر بناتی ہے جب کہ انسولین کی حساسیت میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے طویل مدتی بنیادوں پر ٹائپ ٹو ذیابیطس کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔









