غزہ میں قتل عام رکوانا کس کی ذمہ داری ؟

0
130

ہاٹ لائن نیوز : غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اسپتال، اسکول اور اقوام متحدہ کے دفاتر بھی محفوظ نہیں ہیں۔ پھر بھی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں قتل عام کو روکے۔

 

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام فی الفور بند کیا جائے اور فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں قتل عام کو روکے، فلسطینی شہریوں کی ناانصافی اور قتل عام مزید تنازعات کو جنم دے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان 1967 کی سرحدوں کے مطابق ریاست فلسطین کے قیام کی حمایت کرتا ہے، فلسطین کی ایک ایسی ریاست جس کا دارالحکومت القدس ہو، اسرائیل ایک جارح اور غاصب ملک ہے۔

 

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم کو عالمی عدالت انصاف میں لے جایا جائے، غزہ کی صورتحال کے حوالے سے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں، سیاسی حل کے لیے مذاکرات کا ماحول بنانا ضروری ہے ، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا کوئی راستہ نکلنا چاہیے۔

Leave a reply