
ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔ پنجاب حکومت نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کردی۔ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کےباعث کیاگیاہے۔
ذرائع کیمطابق جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں کیساتھ ساتھ عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث جیل میں ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔









