تین صدیاں پرانا لیموں لاکھوں میں فروخت

0
51

ہاٹ لائن نیوز : 285 سال پرانا لیموں 1780 ڈالر (492,897 پاکستانی روپے) میں نیلام ہوا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک پرانی الماری نیلامی کے لیے سامنے آئی اور اس کی ایک دراز سے ایک لیموں برآمد ہوا جس کی عمر تقریباً 285 سال تھی۔

بریٹلز کےنیلام کرنیوالوں کا کہناہےکہ ایک خاندان ان کےنیلام گھر میں 19ویں صدی کی ایک کیبنٹ لیکر آیا جس کے بارے میں ان کے بقول ان کے مرحوم چچا کی تھی۔

جب ایک فوٹوگرافر فروخت کے لیے کیبنٹ کی تصویر کھینچ رہا تھا، تو ایک لیموں پیچھے کی دراز سے گرا۔

دریافت ہونے والے لیموں میں سے ایک پر ایک پیغام کندہ کیا گیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ 4 نومبر 1739 کو پیلو فرنچینی نے مس ​​ای بیکسٹر کو دیا تھا۔

نیلام گھر نے اس پرانے لیموں کو فروخت کرنے کی کوشش کی اور منتظمین 1780 ڈالر کی بولی دیکھ کر حیران رہ گئے۔ دوسری طرف الماری صرف 40 ڈالر میں فروخت ہوئی۔

Leave a reply