گارڈ کی فائرنگ سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا

0
145
گارڈ کی فائرنگ سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے چونگ میں فارم ہاؤس سے پانی پینے آیا بچہ گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

مقدمہ متوفی بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کیمطابق 7 سالہ بچہ کرکٹ کھیلتے ہوئے پانی پینے فارم ہاؤس گیا۔ گارڈ ملزم نذیر نے بچے کو گولی مار کر قتل کیا، ملزم نے چند روز قبل بچے کو فارم ہاؤس میں پانی پینے سے روکا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی اور مقامی لوگوں کو دیکھتے ہی موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزم کو بس سٹینڈ سے گرفتار کر لیا۔

Leave a reply