بختاور بھٹو زرداری کےہاں تیسرےبیٹےکی پیدائش

0
134
بختاور بھٹو زرداری کےہاں تیسرےبیٹےکی پیدائش

ہاٹ لائن نیوز : صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

بختاور بھٹو نے اپنے تیسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری ایک تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام اسٹوری اور پوسٹ اپ لوڈ کرکے مداحوں سے شیئر کی۔ تیسرے بیٹے کی آمد پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

فی الحال بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم انہوں نے کہا ہے کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش کل 20 اکتوبر 2024 کو ہوئی۔

Leave a reply