مچھلی چوری کرنے والی بلی حوالات میں بند

ہاٹ لائن نیوز : حال ہی میں پولیس نے ایک بلی کو مچھلی چوری کرنے پر گرفتار کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر قہقہوں کا طوفان برپا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں چور بلی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی
ایک چالاک بلی کو موٹر سائیکل پر لٹکا مچھلی سے بھرا بیگ پھاڑتے اور دانتوں سے مچھلی چوری کرتے دیکھ کر پولیس حرکت میں آگئی۔ 14 اکتوبر کو پولیس نے بلی پکڑی تو معمہ حل ہوا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی موٹرسائیکل پر لٹکائے ہوئے تھیلے سے مچھلیاں چرا رہی ہے جب کہ بعد میں اسے پولیس اہلکار پکڑ کر لے گیا۔









