لیاری میں چار خواتین کے قتل کا ہولناک واقعہ

0
156
لیاری میں چار خواتین کے قتل کا ہولناک واقعہ

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے چار خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ امدادی کارکنوں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین میں ماں، بیٹی، نواسی اور بہو شامل ہیں۔ چاروں خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ واقعہ رہائشی عمارت کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ میں پیش آیا، الگ الگ کمروں سے چار لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں خواتین کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا، کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

گھر کے سربراہ محمد فاروق نے بتایا کہ واقعہ کے وقت وہ اور ان کے دونوں بیٹے گھر پر نہیں تھے۔ اسے کوئی شک نہیں کہ گھر کی عورتوں کو کس نے مارا۔

Leave a reply